آبنائے ہرمز میں بحری آمدرورفت کی بحالی: فرانس، برطانیہ کا ویڈیو کانفرنس کے انعقاد کا اعلان
پیرس: (دنیا نیوز) فرانس اور برطانیہ نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی سے متعلق جمعہ کو ویڈیو کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔
ڈاؤننگ سٹریٹ اور فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیراعظم کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے، کانفرنس میں اہم آبی گزرگاہ میں دفاعی اور کثیرالجہتی مشن میں حصہ لینے کے خواہشمند ممالک شریک ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس سے قبل آج سینئر سفارتکاروں کے درمیان رابطہ ہوگا۔