دنیا دوبارہ جنگل کے قانون کی طرف جا رہی ہے: چینی صدر نے خبردارکر دیا
بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا دوبارہ جنگل کے قانون کی طرف جا رہی ہے۔
چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شی جن پنگ نے یہ ریمارکس ہسپانوی ہم منصب پیڈرو سانچیز سے ملاقات کے دوران دیئے جو اس وقت چین کے دورے پر ہیں۔
چینی صدر نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا دنیا اس وقت ہنگامہ خیز صورتحال کا شکار ہے اور قانون کی حکمرانی اور طاقت کی حکمرانی کے درمیان مقابلہ درپیش ہے۔
شی جن پنگ نے سپین کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے پر زور دیا تاکہ دنیا کو جنگل کے قانون کی طرف پھسلنے سے روکا جا سکے اور بین الاقوامی قوانین پر مبنی عالمی نظام کا دفاع کیا جا سکے۔