غزہ میں اسرائیلی بربریت کم نہ ہوئی، مزید 4 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ کے مظلوم عوام پر جاری اسرائیلی بربریت میں کمی نہ آسکی۔

غزہ میڈیا آفس کے مطابق غزہ میں پولیس کی گاڑی پر اسرائیلی حملے میں 4 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

اکتوبر کی جنگ بندی سے اب تک 1757 افراد شہید، 2111 زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ میڈیا آفس کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 72 ہزار 336 ہوگئی، 1 لاکھ 72 ہزار 213 افراد زخمی ہو چکے، غزہ کا 90 فیصد شہری بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں