نئے ثالث کی ضرورت نہیں، قطر کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار
دوحہ: (دنیا نیوز) قطر نے پاکستان کے ثالثی کے کردار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ کسی نئے ثالث کی ضرورت نہیں۔
قطر نے علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر متحدہ علاقائی موقف اپنانے پر زور دیا، قطر نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے خفیہ معاہدے یا ڈیل کے دعوؤں کو مسترد کر دیا۔
ترجمان قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق تمام تر دعوے بے بنیاد ہیں، کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ قطر پر ایرانی حملے پوری جنگ کے دوران جاری رہے، کسی بھی فریق کے ساتھ انفرادی ڈیل کے بجائے اجتماعی امن کے حامی ہیں۔
ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ حالیہ جنگ بندی کا مقصد خطے میں استحکام لانا ہے۔