ہزارہ ایکسپریس گوجر خان کے قریب خراب، ٹریک بند ہونے سے مسافر مشکلات کا شکار

راولپنڈی :(دنیا نیوز) گوجر خان کے قریب ہزارہ ایکسپریس فنی خرابی کا شکار ہونے سے روک دی گئی جس سے ریلوے ٹریک بند ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ہزارہ حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کا انجن ڈیزل لیک ہونے سے بند ہوا، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، گرمی اور انتظار نے مزید پریشان کر دیا۔

ریلوے عملہ متاثرہ انجن سے باقی ڈیزل نکالنے اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جب کہ جہلم سے متبادل انجن روانہ کردیا گیا جو گوجر خان پہنچنے کے بعد ٹرین دوبارہ چلے گی۔

دوسری جانب ہزارہ ایکسپریس کی روانگی میں تاخیر سے مسافر بے چینی کا شکار ہیں، اِس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا تھا متبادل انجن لگتے ہی ٹرین کراچی روانہ کر دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں