محسن نقوی کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: وزارت داخلہ
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کے حوالے سے وزارت داخلہ کے ترجمان کی وضاحت آ گئی۔
وزارت داخلہ کےترجمان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے یہ نہیں کہا کہ پاکستان کے 100 ارب ڈالر باہر گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ اب رہی بات کہ پچھلے تین چار سالوں میں کتنا پیسہ پاکستان سے باہر گیا ہے۔ یہ آپ لوگوں کے ہی نمبرز ہیں کہ تقریبا 100 ارب روپے پچھلے تین سالوں میں باہر گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے 100 ارب ڈالرز باہر گئے، تاجر30 فیصد ہی واپس لے آئیں: محسن نقوی
دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی وی چینلز سیاق و سباق سے ہٹ کر خبر نشر کر رہے ہیں جو حقائق سے منافی ہے۔