وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار کو امن کا نوبل انعام دینے کیلئے قرار داد جمع

پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر ، وزیر خارجہ، اسحاق ڈار کو امن کے فروغ کے لیے نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔

اسمبلی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ن رکن صوبائی اسمبلی شہلا بانو نے قرار داد جمع کرائی۔

قرارداد کے متن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی موثر سفار کاری کے نتیجے میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی راہ ہموار ہوئی۔

اسرائیل امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی امن کو سنگین خطرات لاحق تھے، جنگ کے خطرات عالمی بحران میں تبدیل ہو سکتے تھے۔

متن میں مزید یہ بھی مطالبہ کیا گیا وزیر اعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کو امن کے قیام اور فروغ کے لیے خدمات کے اعتراف میں نوبل انعام کے لیے نامزد کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں