حکومت بلوچستان نے کرایہ داروں سے متعلق اہم قدم اٹھا لیا

کوئٹہ: (دنیا نیوز) حکومت بلوچستان کی جانب سے کرایہ داروں کےبارے میں اہم قدم اٹھا لیا گیا۔

حکومت بلوچستان نے کرایہ داروں کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی، بغیر شناختی کارڈ کسی کو کرایہ پر رہائش دینا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

مکان مالکان کو کرایہ داروں کا ریکارڈ تھانے میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی، 24 گھنٹے سے زائد قیام کرنے والے مہمانوں کی اطلاع دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے ہاسٹلز اور ہوٹلز کو مکمل ریکارڈ رکھنے کا پابند بنا دیا گیا، سکیورٹی ایکٹ کے تحت خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کا انتباہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق خلاف ورزی پر مقدمہ، گرفتاری اور پراپرٹی سیل کی جا سکتی ہے، غیر رجسٹرڈ افراد جرائم میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

صوبائی حکومت نے عوام سے کرایہ داروں کی رجسٹریشن یقینی بنانے کی اپیل کی، صوبے میں امن و امان بہتر بنانے کے لیے اقدامات سخت کر دیئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں