ایران میں مقیم مزید20 پاکستانیوں کی کوئٹہ بارڈر کے راستے وطن واپسی
کوئٹہ:(دنیا نیوز) ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 45ویں روز بھی جاری رہا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج مزید 20افراد وطن واپس پہنچے ہیں،ڈیڑھ ماہ میں اب تک مجموعی طورپر3172افراد پاکستان پہنچے ہیں۔
دوسری جانب 28 فروری سے اب تک تفتان بارڈر پر 10 ہزار 619 افرادپاکستان پہنچے ہیں، 28فروری سے اب تک گبد ریمدان اورتفتان بارڈرکے ذریعے 13791افراد وطن واپس پہنچے۔
علاوہ ازیں واطن واپس پہنچنے والوں میں ایران کے رہائشی، زائرین ،سی مین ،مزدور ،بزنس مین اور پاکستان طلباءبھی شامل ہیں۔