نجکاری کمیشن بورڈ کا فیسکو، گیپکو اور آئیسکو سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز)) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری بارے اہم پیشرفت، نجکاری کمیشن بورڈ نے فیسکو، گیپکو اور آئیسکو سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔

اعلامیہ کے مطابق تین پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کیلئے فریم ورک منظور کر لیا گیا، نجکاری کیلئے ٹرانزیکشن سٹرکچر اور پری کوالیفکیشن معیار کی منظوری دی گئی۔

ڈسکوز نجکاری سے متعلق کیس کابینہ کمیٹی کو بھجوانے کی منظوری دے دی، نجکاری کے بعد اصلاحات سے بجلی شعبے میں بہتری کی توقع ہے۔

اعلامیہ کے مطابق سرمایہ کاروں کیلئے جلد اظہار دلچسپی طلب کیا جائے گا، روز ویلٹ ہوٹل نجکاری کیلئے سٹی بینک کنسورشیم کامیاب قرار دیا گیا۔

روز ویلٹ ہوٹل کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کی منظوری دی گئی، نجکاری کمیشن نے شفاف اور تیز عملدرآمد جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں