امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ہونے والی ابتدائی بات چیت نتیجہ خیز رہی: لبنانی سفیر ندا حمادہ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں لبنانی سفیر ندا حمادہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ہونے والی ابتدائی بات چیت نتیجہ خیز رہی۔
لبنانی سفیر ندا حمادہ نے مذاکرات کے بعد جاری بیان میں انہوں نے نومبر 2024ء میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
ندا حمادہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی کے ساتھ ساتھ بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو واپسی کا مطالبہ بھی کیا ہے، لبنان کی مکمل خودمختاری اور تنازع کے باعث پیدا ہونے والے شدید انسانی بحران میں کمی کے لئے اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
لبنانی سفیر کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ مذاکرات کی تاریخ اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔