خوش قسمت شہری نے ایک ہی دن میں دو لاٹریاں جیت کر سب کو حیران کر دیا

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا کی ریاست اوہائیو میں ایک خوش قسمت شخص نے ایک ہی دن میں دو لاٹریاں جیت کر سب کو حیران کردیا۔

شہر ایکرون سے تعلق رکھنے والے اس شہری نے اوہائیو لاٹری حکام کو بتایا ہے کہ اس کے خوش قسمت دن کا آغاز محض 50 سینٹ کے ایک کھیل سے ہوا، جس میں اس نے 250 ڈالر کا انعام جیتا۔

ابتدائی کامیابی کے بعد وہ ٹیلیمج کے ایک سٹور گیا جہاں اس نے مزید لاٹری ٹکٹ خریدے، ٹکٹ سکریچ کرنے پر چوتھے ٹکٹ نے اس کی قسمت بدل دی اور وہ 3 لاکھ ڈالر کا بڑا انعام جیت گیا۔

انعام جیتنے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم سے اپنے والدین کی گاڑی کی ادائیگی کرے گا، خود ایک نئی گاڑی خریدے گا اور باقی رقم اپنی بچت میں شامل کرے گا۔

لاٹری حکام کے مطابق ایک ہی دن میں اس نوعیت کی دو بڑی جیت نہایت کم دیکھنے میں آتی ہے، جس نے اس واقعے کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں