راولپنڈی میں خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی :(دنیا نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے راولپنڈی میں کارروائی کرکے واٹس ایپ پر خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان این سی سی آئی کا کہنا تھا کہ ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم محمد شہباز ولد ارشد احمد سکنہ ساہیوال کو حراست میں لے لیا گیا، ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کی دفعات 21 اور 24 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفتیشی افسران نے بتایا کہ شہباز پر خاتون کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنانے، رکھنے اور واٹس ایپ کے ذریعے پھیلانے کا الزام ہے، ملزم نے متاثرہ خاتون کا قابلِ اعتراض مواد ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔