برف کے کارخانے میں گیس لیکیج سے تین افراد جاں بحق

شورکوٹ: (دنیا نیوز) برف کے کارخانے میں گیس لیکیج کے باعث تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق افسوسناک واقعہ بائی پاس کے قریب برف فیکٹری میں پیش آیا، لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

1122 عملہ کے مطابق واقعہ گیس لیکیج اور ممکنہ لاپرواہی کے باعث پیش آیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں