کراچی میں رواں سال حادثات میں جاں بحق اور زخمی کی تعداد 295 تک پہنچ گئی

کراچی:(دنیا نیوز) شہرِقائد میں رواں سال مختلف علاقوں میں مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی تعداد 295 تک پہنچ گئی۔

ریسکیو اعداد وشمار کے مطابق شہر میں اب تک ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 100 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ چند گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

اِسی طرح سخی حسن کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، لانڈھی چاول گودام کے قریب موٹرسائیکل سوار کو واٹر ٹینکرنے کچل دیا، حادثہ میں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں