کوئٹہ: کوئلہ کی کان میں گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحق

کوئٹہ: (دنیا نیوز) مچھ میں کوئلہ کی کان میں گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر کھچی کے مطابق پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق کانکنوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں ہیں۔

جاں بحق کانکنوں میں مراد بخش، علی حسن اور دلاور خان شامل ہیں، محکمہ معدنیات نے کان کے لیز کا معائنہ کرنے کے بعد مذکورہ لیز کوسیل کردیا۔

ڈی سی کھچی کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہے، ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں