دارالحکومت ریاست کا چہرہ، خوبصورتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم آزاد کشمیر
مظفرآباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کی زیر صدارت بیوٹیفکیشن پلان اجلاس ہوا، شہر کی تزئین و آرائش منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں داخلی و خارجی راستوں کی خوبصورتی پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا، اجلاس میں شہر سے غیر ضروری پوسٹرز اور بل بورڈز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر تجاوزات کے خاتمے اور پارکنگ ایریاز کی نشاندہی مکمل کر لی گئی، وزیراعظم فیصل راٹھور نے کہا کہ دارالحکومت کو خوبصورت اور منظم بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔