پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی، 2000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 899 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 519 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان برقرار ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں 2 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں ڈیڑھ فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ چین کے شنگھائی انڈیکس میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں ایک فیصد کی مندی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی مارکیٹس میں بھی معمولی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔