جنگ بندی مذاکرات کے دوران اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری

بیروت: (دنیا نیوز) جنگ بندی مذاکرات کے دوران اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری ہیں، لبنان اورشام سرحد کے قریب دارالبیضار روڈ پر اسرائیلی حملے میں ایک شخص شہید ہو گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں قاسمیہ پل پر اسرائیلی فضائی حملے ہوئے، اسرائیلی فورسز نے صور اور صیدا کو ملانے والا اہم پل مکمل تباہ کر دیا۔

زوطر الشرقیہ، بنت جبیل، تولین، قبریخا، قلویہ اور خربت سلم پر شدید فضائی بمباری کی گئی۔

وزارت صحت کے مطابق لبنان میں 2 مارچ سے جاری حملوں میں شہید افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا، اسرائیلی حملوں میں ایک ہی دن میں 300 سے زائد شہری شہید، 1 ہزار 150 سے زائد زخمی ہوئے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بربریت میں مزید 2 ہزار 167 افراد شہید، 7 ہزار 61 زخمی ہو چکے، شہید ہونے والوں میں 172 بچے شامل، 12 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے۔

حزب اللہ نے بھی اسرائیلی افواج پر متعدد میزائل اور ڈرون حملے کئے، حزب اللہ نے حمامس پہاڑی پر اسرائیلی فوجی گروہ کو نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے کفر گلعادی میں اسرائیلی توپ خانے کے مرکز پر میزائل حملہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں