اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے 25 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے کپتان معین علی کو پہلی بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
اس سے قبل ہونیوالے پاکستان سپر لیگ 11 کے 24ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، راولپنڈیز 6 میچز کھیلنے کے باوجود تاحال فتح سے محروم ہے۔