شہروں میں پی ڈی پی کے تحت سکیمیں مکمل ہونے لگیں

شہروں میں پی ڈی پی کے تحت سکیمیں مکمل ہونے لگیں

مریم نواز کا سوہنا پنجاب ویژن صوبے کی تقدیر بدل رہا :وزیر بلدیات

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کے دوران مثالی گائوں اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب رُورل میونسپل سروسز کمپنی(پی آر ایم ایس) کے سی ای او خُرم پرویز نے بریفنگ دی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مثالی گائوں پروگرام کو توسیع دی جا رہی ہے ۔ پنجاب کے مزید 7500 دیہات کو مثالی بنانے پر کام شروع ہوگیا ہے ۔ \\\"مریم نواز کا سوہنا پنجاب\\\" ویژن صوبے کی تقدیر بدل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہروں میں پی ڈی پی جبکہ دیہات میں مثالی گائوں کی سکیمیں مکمل ہو رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں