دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں انٹرنیشنل ڈرمل کانفرنس

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں انٹرنیشنل ڈرمل کانفرنس

امریکہ، انڈونیشیا، ملائیشیا، ترکی، فلسطین اور چین کے ماہرین نے مقالے پیش کئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں شعبہ امراض جلد کے زیر اہتمام پانچویں انٹرنیشنل ڈرمل کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کا موضوع جلد کے زخموں اور ان کے نشانات کے جدید اور مؤثر علاج تھا۔ دو روزہ کانفرنس میں 50سے زائد نیشنل اور امریکہ، انڈونیشیا،  ملائیشیا، ترکی، فلسطین اور چین سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل ماہرین نے ڈرمل سائنسز کے مختلف موضوعات پر تحقیقی مقالات پیش کیے ۔ ان میں ماہرین امراض جلد، پلاسٹک سرجنز، بچوں کے امراض کے ماہرین، چھاتی کے کینسر کے علاج و سرجری کے ماہرین، نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے دیگر شعبوں کے ماہرین شامل تھے ۔لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید چودھری مہمان خصوصی تھے ، جبکہ چلڈرن ہسپتال لاہور کی ڈین فیکلٹی آف سرجری پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ طلعت اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور سے نرسنگ فیکلٹی کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر انیلہ اصغر مہمان اعزاز تھیں۔انڈونیشیا سے ڈاکٹر سوریانی بیہرون، ملائیشیا کی یونیورسٹی آف پترا سے ڈاکٹر افلزا اشعری، ٹیکساس امریکہ سے ماہر فیملی میڈیسن ڈاکٹر بلال حسین پراچہ سمیت دیگر انٹرنیشنل ماہرین نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ کانفرنس کے دوران طلبہ کی پوسٹر مقابلہ جات کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ انگلش کی طالبہ آئزہ علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں