ڈی پی او چنیوٹ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل سنے

 ڈی پی او چنیوٹ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل سنے

درخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک،مختص ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدا مات کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے ۔ ڈی پی او نے درخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں