ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ

ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ

جھنگ شہر میں 400 کلومیٹر سے زائد نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب ہو گی

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سابق ممبران صوبائی اسمبلی محمد یعقوب شیخ اور سلطان سکندر بھروانہ نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران ایم ڈی واسا نے شہر میں سیوریج بحالی منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر میں 400 کلومیٹر سے زائد نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب کی جائے گی۔ مزید برآں ڈسپوزل اسٹیشنز کی بہتری اور نئی مشینری کی فراہمی کے ذریعے سیوریج سسٹم کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ سیوریج پائپس کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے ۔اجلاس میں مثالی گاؤں منصوبہ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران سے پیشرفت کے بارے میں بریفنگ لی گئی۔ سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے حوالے سے ایکسین ہائی وے نے تفصیلی بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں