قرآن کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں نافذ کریں،جاوداں فہیم

قرآن کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں نافذ کریں،جاوداں فہیم

کراچی(این این آئی)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے تحت شہر بھر میں جاری دورہ قرآن تکمیل کو پہنچ گیا۔کراچی کے تمام مراکز میں قرآنِ کریم کی تکمیل کے موقع پر خصوصی دعائیہ اجتماعات منعقد کیے گئے ۔

 ان اجتماعات میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ملک و ملت کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور مظلوم مسلمانوں کی نصرت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔جاوداں فہیم نے قرآن انسٹیٹیوٹ میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن انسانیت کو عدل، امن اور احترامِ انسانیت کا درس دیتا ہے ۔  معاشرے کے ہر طبقے خصوصاً حکمرانوں کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ قرآن کی تعلیمات کو اپنی زندگی اور نظامِ حکمرانی میں نافذ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں