سی آر اے کی دعوتِ افطار،پولیس افسران کواعزازی شیلڈز پیش
کراچی(اے پی پی)کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (سی آر اے اے )کی جانب سے نجی ہال میں دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں صحافیوں، پولیس افسران، شوبز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے اس موقع پر باہمی روابط اور پیشہ ورانہ تعاون کے فروغ پر زور دیا۔اس موقع پر کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سمیر قریشی نے کہا کہ افطار ڈنر کا انعقاد سی آر اے اے کی دیرینہ روایت ہے ،جسے آج تک برقرار رکھا گیا ہے سی آر اے اے کی دعوت افطار میں مختلف میڈیا اداروں سے تعلق رکھنے والے کرائم رپورٹرز کے علاوہ سندھ پولیس کے افسران، شوبز انڈسٹری اور سماجی و کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے دوران سندھ پولیس کے افسران کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔