ریٹائرڈ بلدیاتی ملازمین کو اضافہ کردہ پنشن ادا کی جائے ، سجن یونین
کراچی (این این آئی)سجن یونین کے مرکزی صدر سید ذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ بلدیاتی اداروں پی ایف سی ایوادڈ کے طے شدہ 2007 کے فارمولے کے تحت اوذیڈٹی گرانٹ نہ دیکر بلدیاتی اداروں کو مالی طور پر مفلوج کررہی ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ کے ایم سی کے 27 ہزار سے زائد پنشنرز تین برس کی اضافی مجموعی طور پر 33فیصد اضافے سے محروم ہیں ۔کے ایم سی اور کئی ٹی ایم سیز کی مالی حیثیت بہتر ہونے کے باوجود وہ ٹی ایم سیز اور کے ایم سی اوذیڈ ٹی گرانٹ میں اضافے سے تنخواہ کے اضافے کو مشروط کرکے تنخواہوں میں اضافہ ادا نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری سے صورتحال کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔