عید:جرائم کے انسداد اور مارکیٹس سکیورٹی کو یقینی بنانیکی ہدایت

عید:جرائم کے انسداد اور مارکیٹس سکیورٹی کو یقینی بنانیکی ہدایت

امن و امان ،جرائم کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے،ایس ایس پی آپریشنز

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی کی زیر صدارت جرائم کے انسداد اور مارکیٹس سکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جرائم کے انسداد اور مارکیٹس کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم امور کا جائزہ لیا گیا، ایس ایس پی نے افسران کو فرائضِ منصبی اور عوامی خدمت سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔

متحرک جرائم پیشہ گینگز، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ماہِ رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران شہریوں کی عید شاپنگ کے پیش نظر مارکیٹس اور تجارتی مراکز میں سکیورٹی کے موثر انتظامات کیے جائیں، تمام پولیس گاڑیوں کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے اور پٹرولنگ کے نظام کو مزید فعال اور بامقصد بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں