اسرائیل کاجھوٹا بیانیہ دنیا بھر میں مسترد ہوچکا، مجلس وحدت رہنما

اسرائیل کاجھوٹا بیانیہ دنیا بھر میں مسترد ہوچکا، مجلس وحدت رہنما

عالمی سطح پرغزہ، مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آوازیں بلند ہو رہیں، محسن سجاد صیہونی ریاست نے اسپتالوں، اسکولوں، رہائشی عمارتوں پربھی بمباری کی ہے ، خطاب

سکھر(بیورو رپورٹ)مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کے صدر محسن سجاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسرائیل کا جھوٹا بیانیہ اب دنیا بھر میں مسترد کیا جا چکا ہے اور آج عالمی سطح پر غزہ اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔مقررین نے کہا کہ غزہ کی صورتحال کے دو پہلو ہیں، ایک طرف اسرائیل کا سیاہ، ظالمانہ اور مکروہ چہرہ ہے جبکہ دوسری طرف مظلوم فلسطینی عوام کی بے مثال استقامت اور بہادری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اب تک غزہ میں لاکھوں نہتے فلسطینیوں کو بے دردی سے شہید کر چکا ہے اور ہسپتالوں، مساجد، اسکولوں اور رہائشی عمارتوں پر جنگ عظیم دوم کے بعد کی بدترین بمباری کی گئی، مگر اس تمام تر ظلم کے باوجود فلسطینی عوام کے حوصلے پست نہیں ہوئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلی کے اختتام پر شرکائریلی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کے صدر محسن سجاد اترا ایڈووکیٹ نے فلسطینی عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام نے رمضان المبارک میں صبر، استقامت اور قربانی کی ایسی مثال قائم کی ہے جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ فلسطینی عوام کے صبر و استقلال نے صیہونی غرور اور تکبر کو خاک میں ملا دیا ہے انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اور موئثر اقدامات کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں