شکارپور میں فاطمہ نجم الدین گرلز یتیم خانے کاسنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

شکارپور میں فاطمہ نجم الدین گرلز یتیم خانے کاسنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

سکھر(بیورو رپورٹ)معروف مخیر شخصیت ڈاکٹر اظہر اقبال کی جانب سے یتیم بچیوں کی کفالت اور تعلیم کے ایک اہم منصوبے کی جانب ایک بڑا قدم اٹھایا گیا۔

 اس سلسلے میں گزشتہ روز شکارپور میں فاطمہ نجم الدین گرلز یتیم خانہ کی سنگِ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی۔ منصوبے کا سنگِ بنیاد سابق رکن قومی اسمبلی غوث بخش خان مہر نے رکھا، اس پر عمل درآمد برکہ ایڈ یو کے کی طرف سے کیا جا رہا ہے ۔ شرکاء تقریب نے فلاحی کام کو معاشرے کیلئے اہم قدم قرار دیا، اور کہا کہ فاطمہ نجم الدین گرلز یتیم خانہ کا مقصد یتیم بچیوں کو محفوظ رہائش، معیاری تعلیم اور بہترین تربیت فراہم کرنا ہے ۔ اس ادارے میں بچیوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم دونوں دی جائیں گی تاکہ وہ اسلامی اقدار اور جدید تعلیم کے ساتھ ایک باوقار اور کامیاب زندگی گزار سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں