لیلۃ القدر کے موقع پر سعدیہ راشد کاقوم کو پیغام
کراچی(سٹی ڈیسک)ہمدرد فاؤنڈیشن کی صدر سعدیہ راشد نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ لیلۃ القدررمضان المبارک کی بابرکت رات،یقینا بنی نوعِ انسان کے لیے ہدایت اور فلاح کاعظیم تحفہ ہے ۔
اسی مقدس شب میں اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم نازل فرما کر انسانیت کو رشد و ہدایت کا کامل ضابطہ عطا کیا۔ یہ رات فقط عبادت و ریاضت کی نہیں بلکہ اپنے اجتماعی طوپر عہد کی تجدید اور ذمے داریوں کے احساس کی بھی رات ہے ۔اسی روحانی فضا کے ساتھ ہمارا قومی تشخص بھی وابستہ ہے کہ مملکتِ خداداد کا قیام اللہ تعالیٰ کی خاص مشیت اور فضل کا مظہر ہے ۔ اس نعمت پر شکرگزاری کا تقاضا ہے کہ ہم آزادی کی قدر کریں اور اسے دینی و ملی شعور کے ساتھ یاد رکھیں۔