ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی کارروائیاں ،48ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی کارروائیاں ،48ملزمان گرفتار

کراچی (اے پی پی)سینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی زیرقیادت ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 48مبینہ ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

جبکہ 3پولیس مقابلوں میں3زخمی سمیت 4ڈاکوؤں اور2اشتہاریوں کو بھی گرفتارکیا گیا ۔ اتوار کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں 9اسٹریٹ کرمنلز، 3منشیات فروش، 9گٹکا ماوافروش اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں