جعلی تعلیمی اسناد پرقبرص جانے والا مسافر آف لوڈ

جعلی تعلیمی اسناد پرقبرص  جانے والا مسافر آف لوڈ

کراچی(آئی این پی ) ایف آئی اے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جعلی تعلیمی اسناد پر قبرص جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

 ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافر حسنین رضا نارتھ سائپرس کے لیے اسٹڈی ویزا استثنیٰ لیٹر پر سفر کر رہا تھا،مسافر نے پریسٹن یونیورسٹی اسلام آباد کی ڈگری اور ٹرانسکرپٹ پیش کیے ۔ جانچ کے دوران مذکورہ اسناد مشکوک پائی گئیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر نے جعلی اسناد ایجنٹ شعیب طارق نے 6 لاکھ 70 ہزار روپے کے عوض تیار کروائیں،مسافر کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کے حوالے کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں