ایل ڈی پی :شہر میں رہ جانیوالے علاقوں میں بھی کام کا آغاز

ایل ڈی پی :شہر میں رہ جانیوالے علاقوں میں بھی کام کا آغاز

استعمال ہونیوالے مٹیریل کے معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے :ضلعی انتظامیہ

لاہور(خبر نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی  لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام  کے تحت شہر بھر میں جاری ترقی کے سفر کو مزید مہمیز دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز کی زیر صدارت ایک اہم ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی سی فنانس، چیف آفیسر ایم سی ایل، واسا اور نیسپاک کے اعلیٰ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر کے مختلف حصوں میں تعمیر و ترقی کا کام پوری آب و تاب سے جاری ہے۔

 پروگرام کا فیز ون کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ شہریوں کی نشاندہی پر اطراف کے رہ جانے والے علاقوں میں بھی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ فیز ٹو کے تحت مقررہ اہداف کا 50 فیصد سے زائد کام مکمل کیا جا چکا ہے جو کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی فعال کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تمام بقیہ ماندہ کاموں کو ہر صورت مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور اس دوران مٹیریل کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں