وزیرہاؤسنگ کی ایم ڈی واسا کو فیلڈ ٹیمیں متحرک رکھنے کی ہدایت
لاہور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کے باعث صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے ایم ڈی واسا کو فیلڈ ٹیمیں متحرک رکھنے کی ہدایت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں سے بروقت نکاسی آب اور عوامی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مون سون سیزن سے قبل لاہور کے متعدد زیر زمین واٹر ٹینکس کو فعال کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے شہریوں سے گزارش کی کہ نکاسی آب کیلئے ازخود مین ہولز کے ڈھکن مت اتاریں۔ وقفے وقفے سے بارش نے شہر لاہور کا موسم سہانا کردیا۔