نفرت اورغصہ انسان کو رحمت سے دور کر دیتا : طاہر القادری

نفرت اورغصہ انسان کو رحمت سے دور کر دیتا : طاہر القادری

رحمت کا مفہوم صرف ظاہری مہربانی نہیں ، دلوں کو جوڑنے کا نام ہے :خطاب

لاہور (سیاسی نمائندہ)بانی تحریک منہاج القرآن طاہر القادری نے کہا ہے کہ انسان کی باطنی اور روحانی زندگی کی حقیقی بنیاد رحمت، محبت اور شفقت پر قائم ہے اور حضور نبی اکرم ؐکی ذاتِ اقدس ان اوصاف کا کامل نمونہ ہے ۔وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ‘‘حضور نبی اکرم ؐکے اخلاقِ کریمانہ’’ کے موضوع پر منعقدہ روحانی و تربیتی مجالس کی پانچویں نشست سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ رحمت کا مفہوم صرف ظاہری مہربانی نہیں بلکہ دلوں کو جوڑنے اور انسان کے اندر موجود انتشار کو ختم کرنے کا نام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان کے اندر جتنا زیادہ غصہ، نفرت اور سختی ہوگی وہ اتنا ہی رحمت کے سرچشمے سے دور ہوتا جائے گا، اس لیے ضروری ہے کہ انسان غصے کو ٹھنڈک، نفرت کو محبت اور سختی کو نرمی میں بدلنے کی کوشش کرے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے انتشار اور کشیدگی کی بنیادی وجہ باطنی اصلاح سے دوری ہے ۔ اگر انسان اپنے باطن کی اصلاح کر لے تو اس کے مثبت اثرات پورے معاشرے میں ظاہر ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں