والدین کے گھر چوری کرنے والی بیٹی چند گھنٹوں میں گرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں پولیس نے ایک حیران کن کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی والدین کے گھر میں ڈکیتی کرنے والی بیٹی کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ والدین کے گھر سے قیمتی سامان اور زیورات لوٹے تھے ۔ پولیس نے جائے وقوع سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ کی شناخت کی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے لوٹا گیا ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد کر لیا ہے ۔