مری، شہری کا موٹر سائیکل چوری
مری(نمائندہ دنیا)لوئر جھیکاگلی روڈ پر سفید پوش شہری وقاص عباسی کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا۔۔۔
متاثرہ شخص کے مطابق وہ اپنا موٹر سائیکل علامہ اقبال ماڈل ایم سی پرائمری سکول کے باہر کھڑا کر کے اپنے عزیز کے گھر گئے تھے ،تقریباً ایک گھنٹے بعد واپسی پر موٹر سائیکل غائب تھا۔