ڈپٹی کمشنر دفتر کے سبزہ زار میں تعلیمی اداروں کے طلبہ کے ہمراہ پودا لگا کر مہم کا عملی مظاہرہ کیا

 ڈپٹی کمشنر دفتر کے سبزہ زار میں  تعلیمی اداروں کے طلبہ کے ہمراہ  پودا لگا کر مہم کا عملی مظاہرہ کیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے منگل کے روز شہر بھر میں مجموعی طور پر 16 سو پودے لگائے گئے ۔

جن میں سے 15 سو پودے چدھر چوک کے علاقے میں لگائے جبکہ سو پودے نئے ڈی سی کمپلیکس لگائے گئے ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ہیڈکوارٹر محمد ارشد وٹو اور ایم ڈی ہارٹیکلچر اتھارٹی چوہدری محمد ارشد بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں شجرکاری مہم کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے  طلبہ کی جانب سے آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور ماحول کو سرسبز بنانے کا پیغام دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے  شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں