ناجائز اسلحہ، منشیات اور پتنگ بازی کیخلاف مہم کے دوران8افراد گرفتار
خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدائت پر ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ، منشیات اور پتنگ بازی کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران8افرادقانون کی گرفت میں آ گئے۔
قائدآباد پولیس نے دو افراد کوق گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے رائفل 223بور ،رائفل 7ایم ایم، سات کارتوس،کٹھہ سگھرال پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے ان سے ایک ایک تیس پسٹل پانچ کارتوس ، مٹھہ ٹوانہ پولیس نے ایک ملزم سیپسٹل پانچ کارتوس جبکہ نوشہرہ پولیس نے ایک شخص سے بندوق اور تین کارتوس برآمد کیے ،سٹی پولیس جوہرآباد نے ایک منشیات فروش س کو گرفتار کر کے اس سے 1400گرام چرس اور خوشاب پولیس نے ایک پتنگ فروش سے 15پتنگ بر آمد کئے۔آٹھوں ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں آرمز ایکٹ ، نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ اور کائٹ فلایئنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔