کوڑا پوائنٹ شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا

کوڑا پوائنٹ شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا

کوڑا پوائنٹ نہ صرف بدبو پھیل رہی ،معصوم بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اندرون شہربلاک نمبر23 میں ستھرا پنجاب کی جانب سے بنایا جانے والا کوڑا پوائنٹ شہریوں کیلئے  وبال جان بن گیا رہائشی علاقے اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی دیوار کے ساتھ کوڑا پوائنٹ بنایا گیا تھا جس نے صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا ہے ۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ اس کوڑا پوائنٹ کی وجہ سے نہ صرف بدبو اور گندگی پھیل رہی ہے بلکہ معصوم بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ خصوصاً سکول جانے والے طلبہ اس ماحول سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔کچرے کے ڈھیر کے باعث آمد و رفت میں بھی رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے ، جس سے شہریوں کو روزمرہ کے معمولات میں دشواری کا سامنا ہے ۔ مقامی افراد نے متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایات درج کروائیں، مگر تاحال کوئی عملی اقدام سامنے نہیں آیا، انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور کوڑا پوائنٹ کو فوری طور پر یہاں سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بچوں کی صحت اور شہریوں کی سہولت کو یقینی بنایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں