اپیلوں کی سماعت، 7 ملازمین کو برخاست کا فیصلہ برقرار

اپیلوں کی سماعت، 7 ملازمین کو برخاست کا فیصلہ برقرار

03 ملازمین انکوائری کیلئے فیصلہ محفوظ کرلیاگیا جو کہ بعد از انکوائری کیا جائے گا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پریزن سرگودھا سعید اﷲ گوندل نے سرگودھا ریجن کے جیل ملازمین کی دائر کردہ اپیلوں کی سماعت کی۔ انہوں نے 21 اپیلوں کی سماعت کی اور انکوئری رپورٹس کی روشنی میں 7 نوکری سے برخاست جیل ملازمین کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے فیصلے کو برقرار رکھا اور 11 ملازمین کی اپیلوں کو میرٹ پر قبول کرتے ہوئے نوکری پر بحال کر دیاااورمعمولی سزائیں دیں۔ جبکہ 03 ملازمین انکوائری کیلئے فیصلہ محفوظ کرلیاگیا جو کہ بعد از انکوائری کیا جائے گا اس موقع پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات سعید اﷲ گوندل کا کہنا تھا کہ پریزن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی بہتر رکھنے کیلئے  ضروری ہے کہ احتساب کا عمل یقینی بنایا جائے ۔سزا اور جزا کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے محکمانہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور عوامی شکایات درست ثابت ہونے پر سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں