پاکستان ایک گلدستہ ،خوبصورتی مسالک کے اتحاد میں ،عبدالخبیر آزاد

 پاکستان ایک گلدستہ ،خوبصورتی مسالک کے اتحاد میں ،عبدالخبیر آزاد

آج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ، ایسے میں علماء کرام کا کردار کلیدی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاکستان صرف خطے ہی میں نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی امن کا داعی بن کر ابھرا ہے ۔ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کو ختم کروانے اور جنگ کو روکنے میں پاکستان نے جو مصالحانہ کردار ادا کیا ، اس کی بدولت آج پوری دنیا کی نظریں پاکستان کی طرف لگی ہوئی ہیں، وہ سرگودھا کی مرکزی جامع مسجد بلاک 1 میں مرحوم مفتی محمد شفیع سرگودھوی کی زندگی پر لکھی کتاب (در دانہ ) کی تقریب رنمائی کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک گلدستہ ہے جس کی خوبصورتی تمام مسالک کے اتحاد میں ہے ۔ آج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ، ایسے میں علماء کرام کا کردار کلیدی ہے ۔ انہوں نے پیغامِ پاکستان کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔خطاب کے اختتام پر انہوں نے ملک و ملت کی ترقی، امنِ عامہ کے قیام اور سرحدوں کی حفاظت پر مامور جوانوں کی کامیابی کیلئے  رقت آمیز دعا کروائی۔ تقریب میں مقامی علماء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اتحاد کا عملی ثبوت دیا۔تقریب کے اختتام میں علما کرام اور شرکا میں مفتی محمد شفیع سرگودھوی کی زندگی پر لکھی کتاب (در دانہ ) بھی تقسیم کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں