پولیو کا پہلا روز،2لاکھ 29ہزار 609بچوں کو قطرے پلائے گئے

پولیو  کا  پہلا  روز،2لاکھ 29ہزار 609بچوں  کو  قطرے  پلائے  گئے

665 بچوں کو زیرو ڈوز بھی دی گئی،اسی طرح ایک لاکھ 62 ہزار 334 بچوں کو گھروں پر جا کر قطرے پلائے گئے،مہم کے باقی ایام میں سو فیصد ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت جاری انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے پہلے روز مجموعی طور پر 2 لاکھ 29 ہزار 609 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جو مقررہ ہدف کا 95 فیصد ہے ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پہلے روز 26 ہزار 84 ایسے بچوں کو ٹریس کر کے قطرے پلائے گئے جو پہلے دستیاب نہیں تھے ، جبکہ 665 بچوں کو زیرو ڈوز بھی دی گئی۔ اسی طرح ایک لاکھ 62 ہزار 334 بچوں کو گھروں پر جا کر قطرے پلائے گئے جو مقررہ ہدف کا 92 فیصد ہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے روز 6 انکاری والدین سامنے آئے جنہیں متعلقہ ٹیموں نے موقع پر ہی آگاہی فراہم کر کے بچوں کو ویکسین پلانے پر آمادہ کر لیا۔ڈپٹی کمشنر  نے ہدایت کی کہ مہم کے باقی ایام میں سو فیصد ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جائے اور کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ ٹیمیں اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اور خاص طور پر مسنگ اور انکاری کیسز پر بھرپور توجہ دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہائی رسک یونین کونسلز میں مائیکرو پلاننگ کے تحت خصوصی اقدامات کیے جائیں اور ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں تک رسائی یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ والدین میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مؤثر کمیونیکیشن حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ پولیو کے مکمل خاتمے کے قومی ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں