افسر ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی یقینی بنائیں:عمر عباس

افسر ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی یقینی بنائیں:عمر عباس

ڈپٹی کمشنر سے سکھ برادری کی بھی ملاقات، مذہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا

 ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹرنوید افتخار اولکھ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 کے تحت مختلف منصوبوں پر جامع بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہری و دیہی علاقوں میں عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے ، سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال پروگرام\" کے تحت انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں جبکہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سیوریج اور نکاسی آب مسائل حل کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جدید سیوریج سسٹم کی تنصیب اور نکاسی آب منصوبوں پر عمل جاری ہے ، مثالی گاؤں، سہولت بازاروں اور تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات فراہمی کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، پارکوں کی بحالی، گرین ایریاز اور شہر کی تزئین و آرائش کی سکیمیں بھی زیر تکمیل ہیں،ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے خطاب میں افسروں کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہ کر ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی یقینی بنائیں، ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ سے سکھ برادری کے وفد نے بھی ملاقات کی، ضلع میں بین المذاہب ہم آہنگی اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنا صرف انتظامیہ نہیں بلکہ معاشرے کے تمام طبقات کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، انہوں نے سکھ برادری کی سماجی خدمات کو سراہتے یقین دلایا کہ اقلیتوں کے حقوق اور انکے مذہبی مقامات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، سکھ وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ضلع کی ترقی اور امن و امان برقرار رکھنے میں بھرپور تعاون جاری رکھیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں