گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز

وی سی ڈاکٹر رؤف نے نیو کیمپس بوٹینیکل گارڈن میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں Enhancing Biodiversity for a Sustainable Future کے عنوان سے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیاجس کا مقصد ماحولیاتی پائیداری اور طلبہ سمیت معاشرے میں ماحولیاتی شعور کو فروغ دینا ہے ۔یہ مہم شعبۂ بوٹنی نے سوسائٹی آف پلانٹ بائیو ڈائیورسٹی کے اشتراک سے منعقد کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے نیو کیمپس کے بوٹینیکل گارڈن میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈینز، ڈائریکٹرز اور شعبۂ بوٹنی کے اساتذہ بھی موجود تھے ۔مہم کے دوران نیو کیمپس کے مختلف مقامات پر پھولدار اور پھلدار پودے لگائے گئے جو یونیورسٹی میں سرسبز اور حیاتیاتی تنوع کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے ۔ وائس چانسلر نے اس کامیاب اقدام کے انعقاد پر چیئرمین شعبۂ بوٹنی پروفیسر ڈاکٹر رضوان رشید اور انچارج بوٹینیکل گارڈن ڈاکٹر قاسم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں معاشرے میں مثبت ماحولیاتی تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا جامعات صرف تعلیم کے مراکز ہی نہیں بلکہ ماحولیاتی ذمہ داری کے شعور کو اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ بھی ہیں۔ اگر نوجوان نسل آج درختوں کی اہمیت کو سمجھ لے تو مستقبل میں پائیدار اور ماحول دوست پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں