میئر کاپاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ
کراچی(این این آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئر مارشل ذیشان سعید سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے گردونواح کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئر مارشل ذیشان سعید نے شہر کی تزئین و آرائش کے حوالے سے میئر کراچی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی کو بہتر اور خوبصورت بنانے کے لیے ادارہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔