شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کردی:ارم شہزادی
پختہ اینٹیں ، ٹائلیں لگائی جارہی ،نکاس آب کانظام وضع کیاجارہا:اسسٹنٹ کمشنر
کمالیہ(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے میڈیا نمائندوں سے ملاقات پر خصوصی گفتگو کرتے کہا ہے کہ شہر بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں غیر معمولی تیزی لائی گئی ہے ۔ شہر کی گلیوں اور راستوں کو پختہ بنانے کے لیے عالمی بینک کے تعاون سے پختہ اینٹیں اور ٹائلیں لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے ، بارشی پانی کے نکاس کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت برساتی پانی کی نکاسی کا جدید ترین نظام وضع کیا جا رہا ہے ۔ شہر کے تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے ان کی تعمیرِ نو اور انہیں جدید مشنری سے لیس کرنیکا عمل بھی جاری ہے تاکہ سیوریج کا نظام متاثر نہ ہو۔ اسی طرح ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور گندے پانی کو صاف کر کے دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے لیے ایک بڑا صفائی کا پلانٹ بھی لگایا جا رہا ہے جو سو فیصد نتائج فراہم کرے گا۔