پر ایم ڈی ستھرا پنجاب کا تحصیل سمندری میں صفائی کا جائزہ
شہریوں کی صفائی بارے شکایات سنیں،فوری ازالے کے احکامات جاری کئے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی نے صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کیلئے تحصیل سمندری کا دورہ کیا۔انہوں نے مختلف علاقوں، اہم شاہراؤں، قبرستانوں، پبلک پارکس، اور ہسپتالوں میں صفائی کے انتظامات کو چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سمندری قمر محمود منج بھی انکے ہمراہ تھے ۔ایم ڈی ستھرا پنجاب نے کمرشل مارکیٹس میں مینول سویپنگ اور واشنگ آپریشنز کا جائزہ لیا۔ گھر گھر جا کر شہریوں سے ویسٹ کولیکشن بارے بھی دریافت کیا۔انہوں نے شہریوں کی صفائی بارے شکایات سنیں اور انکے فوری ازالے کے احکامات جاری کئے ۔علاوہ ازیں دکانداروں کوکھلے عام کوڑا پھینکنے پر زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائی کابھی انتباہ جاری کیا۔ انہوں نے متعلقہ عملہ کو سخت مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کرتے کہا کہ صفائی کے حوالے سے شکایات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔قبل ازیں اپنے دورہ کے دوران انہوں نے ڈمپ سائٹ،تفریحی مقامات، بس اسٹینڈ،ہسپتال اور بالخصوص قبرستانوں میں بھی عملہ صفائی کی تعیناتی اور صفائی کے معیار کو چیک کیا ۔