ایف ڈی اے کے تحت پودے لگانے کا 80 فیصد ٹارگٹ مکمل
ڈی جی کی زیر صدارت اجلاس، پلانٹیشن فار جنریشن مہم پرعملدرآمد کا جائزہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈی جی آصف چوہدری کی ہدایات پر پلانٹیشن فار جنریشن مہم کے سلسلے میں ایف ڈی اے کے زیر اہتمام پودے لگانے کا 80 فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ۔ اس حوالے سے 20 ہزار پودے لگانے کا سوفیصد ٹارگٹ آئندہ چند رو ز میں پورا کر لیا جائے گا۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے اجلاس میں پلانٹیشن فار جنریشن مہم پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹرز اسما محسن، جنید حسن منج، سہیل مقصود پنوں، یاسر اعجاز چٹھہ، افنان سعید سندھو و دیگر افسر موجود تھے ۔ ڈی جی نے کہا خصوصی شجرکار ی مہم میں شہر بھر میں چاردیواریوں کے اندر اور محفوظ جگہوں پر کم از کم پانچ فٹ سائز کے ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر ہے اس سلسلے میں کمشنر کی ہدایت پر پلانٹیشن پورٹل فعال ہے اور لگائے گئے ہر پودے کی جیو ٹیگنگ کی جا رہی ہے تاکہ پودے لگانے اور ان کو پروان چڑھانے کے اقدامات کی ڈیجیٹل طریقہ کار کے تحت مانیٹرنگ ہو سکے ۔ دیگر محکموں /اداروں کے ہمراہ ایف ڈی اے نے بیس ہزار پودے لگانے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس پر بھرپور عملدرآمد کرتے ہوئے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بھی اس مہم میں شریک کیا گیا ہے تاکہ شجرکاری کو یقینی بتایا جا سکے ۔ انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ اپنے دائرہ عمل میں لگائے گئے پودوں کی مسلسل مانیٹرنگ کریں اور انکی آبیاری و بقا کو یقینی بنائیں۔